
کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام )کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ،نشیبی علاقے پھر زیرآب آگئے ۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج ہفتے کو
بھی بار ش کی پیش گو ئی کی تھی ۔ہفتے کی شام ساڑھے 5بجے شہر کے مختلف علاقوں ،صدر گرومند ،سولجربازار ،تین ہٹی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ۔گزشتہ روز جمعہ کو بھی شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی تھی ،تاہم سرجانی ،نئی کراچی ،شادمان ،یوسف گوٹھ ،کورنگی ،اورنگی ،بلدیہ ٹاو¿ن سمیت دیگر علاقوں میں بارش ہوئی تھی جس سے یہ علاقے زیر آب آگئے تھے ۔





































