
اسلام آباد(ویب ڈیسک)ترجمان افواج پاکستان کا کہنا ہے کہ کراچی میں مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کے بعد پیدا ہونے والی
صورتحال میں پاک فوج کی امدادی ٹیمیں سول انتظامیہ کے ساتھ متاثرہ علاقوں میں مصروف عمل ہیں۔
ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ کراچی کے نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کا عمل جاری ہے اور ساتھ ہی ساتھ متاثرہ افراد کومحفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔بارشوں کی وجہ سے زخمی ہونے والے افراد کی مدد میں بھی پاک فوج آگے آگے ہے اور جن علاقوں میں بارش کی وجہ سے گھروں کا سامان خراب ہوا وہاں بھی فوجی جوان لوگوں کی مدد کررہے ہیں خاص طور پر بزرگ خواتین کی محفوظ علاقوں میں منتقلی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ اس حوالے سے پاک فوج کے جوان تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔














