
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حیران ہوں لوگ دیدہ دلیری سے
اسمبلی میں بھی جھوٹ بولتے ہیں۔
خواجہ آصف کے بیان پراپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کا پیرا 2خواجہ آصف کے جھوٹ کی قلعی کھول دیتاہے۔
اسمبلی کے فلور پر خواجہ آصف نے بیان دیا کہ حکومتی لاآفیسرنے کہا (نوازشریف)مرتا ہے تو مر جائے۔
عدالتی فیصلے کا پیرا 2خواجہ آصف کے اس جھوٹ کی قلعی کھول دیتا ہے, جہاں واضح طور پر حکومتی لاآفیسرز کا موقف درج ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حیران ہوں یہ لوگ کس دیدہ دلیری سے اسمبلی میں بھی جھوٹ بولتے ہیں۔














