آصف علی زرداری کی کمر کی تکلیف کم نہیں ہوسکی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف می ڈیکل سائنسز (پمز) کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ نے کہا ہے کہ سابق

صدر آصف علی زرداری کی کمر کی تکلیف کم نہیں ہوئی۔
میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر کی گردن کی ایم آر آئی کی رپورٹ کا انتظار ہے اور ان کی شوگر اور بلڈ پریشر کے ٹیسٹ روزانہ کی بنیاد پر کررہے ہیں،ان کی کمر کی تکلیف کم نا ہوسکی ہے۔
میڈیکل بورڈ کے گزارش پر شعبہ فزیوتھراپی کی ہیڈ ڈاکٹر مبشرہ صابر نے ان کا معائنہ کیا اور ان کی ہدایت پر فزیوتھراپی کی ماہر ڈاکٹر کی جانب سے آصف علی زرداری کی ریڑھ کی ہڈی کی فزیو تھراپی شروع کر دی گئی ہے۔