
کراچی (ویب ڈیسک )محرم الحرام کےسلسلے میں کراچی میں 8 محرم الحرام سے 3 روز کے لیے ڈبل سواری پر پابندی
کا فیصلہ کیا گیا ہےیہ فیصلہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت محرم الحرم سیکورٹی پلان کے سلسلہ میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیاگیا۔
قبل ازیں محکمہ داخلہ سندھ نے یوم عاشورکے موقع پرکراچی میں ڈبل سواری پردوروزکے لیے پابندی عائد کی تھی تاہم اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی میں 8 محرم الحرام سے 3 روز یوم عاشور 10محرم الحرام تک ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔














