چین کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے پاکستان میں عارضی ہسپتال قائم کرے گا

 اسلام آباد (ویب ڈیسک) چین کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے پاکستان میں عارضی ہسپتال قائم کرے گا۔ ہسپتال قائم کرنے کیلئے تمام سامان

چیناا سے پاکستان پہنچ گیا ہے، اس ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کی دیکھ بھال کی جائے گی۔ اس کے ساتھ چین نے کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی امداد جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے آج بیجنگ میں معمول کی میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ چین میں اس وبا کے پھوٹنے کے بعد پاکستان اور اس کے عوام نے چین کی بروقت اور گرانقدر مدد کی تھی۔ انہوں نے پاکستان کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کی صورتحال کو سمجھ سکتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین کی حکومت نے ٹیسٹنگ کٹس، ماسک، حفاظتی لباس اور وینٹیلیٹر جیسی اشیاء عطیات میں دی ہیں تاکہ اس مرض سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ہم عارضی ہسپتال قائم کرنے میں بھی پاکستان کی مدد کریں گے۔