
کراچی ،حیدرآباد( رپورٹ :فیضان اشرف ،دین محمد ) کراچی اور حیدرآباد میں لاک ڈاؤن سے محنت کش طبقہ شدید متاثرہے اوردو وقت
کی روٹی سے بھی محروم ہو گیا ۔
کورونا وائرس کی وبا کے باعث دونوں شہروں کے ہزاروں محنت کش گھروں سے نکل کر سڑک کنارے اور پلوں کے نیچے بیٹھے ہیں اور حکومتی امداد کے منتظر ہیں ۔حکومت سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا تھا کہ محنت کشوں تک راشن پہنچایا جائے گا ،مگر لوگوں میں شدید اصطراب پاہا جا تا ہے ۔
محنت کشوں نے ”رنگ نو“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کورونا سے نہیں فاقوں سے مر جائیں گے ،حکومت جو راشن دینے کا کہہ رہی ہے وہ ہمیں نہیں ملا ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت جھوٹے وعدے کرکے مذاق نہ کرے محنت کشوں تک امداد پہنچائے ۔یاد رہے کہ مسلسل لاک ڈاو¿ن کے باعث کاروبارزندگی معطل کے اورکمزور طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے اور جہا ں امداد ملی ہے، وہاں شدید بدنظمی دیکھنے کو ملی ہے ۔




































