
کراچی ( ویب ڈیسک ) وزیرتعلیم سندھ سیعد غنی کو بھی کرونا وائرس ہوگیا ۔وزیر تعلیم کی کرونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
سناجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپیغام میں سعید غنی کا کہنا تھا کہ کل کرونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی ہے،لیکن میں خود کو بہتر محسوس کر رہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ مجھ میں کرونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں مگر رپورٹ مثبت آئی ہے ۔
انہوں نےکہا کہ میں گھر پر رہ کر ذمہ داریاں انجام دے رہا ہوں۔آپ بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ۔




































