وزیراعلیٰ پنجاب کا سینی ٹائزر ذخیرہ کرنےوالوں کےخلاف کریک ڈاﺅن کا حکم

لاہور ( ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ماسک اور سینی ٹائزر ذخیرہ کرنے والے مافیا کے خلاف

بلاامتیاز کریک ڈاﺅن کا حکم دےتے ہوئے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانون کے مطابق بلاتفریق ایکشن لیا جائے۔عوام کو ماسک اور سینی ٹائزر کی مقررہ قیمت پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔ماسک اور سینی ٹائزرکے حوالے سے عوام کو شکایت نہیں ہونی چاہیے۔عوام کو لوٹنے والے مافیا کی جگہ جیل ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے 5 ارب روپے کے خصوصی فنڈ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے محکمہ صحت کو پہلے 23 کروڑ 60 لاکھ روپے جاری کئے اوربعد مےں ایک ارب روپے کے وسائل مختص کئے۔کورونا وائرس کی روک تھام اور عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے مزید وسائل بھی دیں گے۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے تشخیصی کٹس جلد منگوانے کیلئے ہر ممکن اقدام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تشخیصی کٹس کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔
صوبائی ایپکس کمیٹی میں کئے گئے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔عوام کی زندگیاں محفوظ کرنے کیلئے مزید اقدامات جاری رکھیں گے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت تفتان میں اپنے وسائل سے قرنطینہ مرکز قائم کرنا چاہتی ہے۔متعلقہ محکمے اور ادارے بلوچستان حکومت کے ساتھ رابطے میں رہ کر مزید اقدامات کریں۔ اجلاس میں شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس کو رات 7 یا رات 8 بجے بند کرنے کی تجویزپر غورکےاگےا۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے ہداےت کی کہ متعلقہ کمیٹیاں تجویز کا جائزہ لے کر جلدحتمی سفارشات پےش کرےں۔