
کراچی(ویب ڈیسک ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں اب تک کورونا کے
2700 ٹیسٹ لئے ہیں، ان میں سے ہمارے پاس کراچی سے 101 ، حیدرآباد سے 1 اور ایران سے آنے والے زائرین کے 255 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، اس سے سندھ میں کیسوں کی مجموعی تعداد 357 ہوگئی ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ ان 357 میں سے کراچی کے 2 اور حیدرآباد کا ایک مریض صحتیاب ہوا ہے جنہں ہسپتالوں سے فارغ کیا گیا ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے وائرس سے ایک مریض کی ہلاکت بھی ہوئی ہے ۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ہماری ٹیمیں 24 گھنٹے کام کر رہی ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ لوگوں کا بروقت علاج کیا جائے اور ان کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ابھی تک مقامی ٹرانسمیشن کے 60 کیسز سامنے آئے ہیں ، ہم لوگوں سے گزارش کرتے ہیں کہ وائر سے بچنے کے لئے ایک دوسرے سے دور رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے پاس 14 دن کی بیرونی سفر کی تاریخ ہے تو اسے 14 دن تک گھر میں خود کو قرنطین کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں مجموعی طور پر 101 مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے دو متاثرین صحتیاب ہوچکے ہے جبکہ ایک شخص کا انتقال ہوا ہے ۔ حیدرآباد سے ایک مریض سامنے آیا جو صحت یاب ہوچکا ہے ،سکھر میں ایران کے زائرین مثبت مریضوں کی تعداد 255 ۔ انہوں نے کہا اسی طرح صوبے میں مجموعی تعداد 357 جس میں 353 زیر علاج ہےں ۔





































