کراچی ایکسپو سینٹر کو 10 ہزار بستروں پر مشتمل اسپتال بنانے کا فیصلہ

کراچی(ویب ڈیسک ) سندھ حکومت نے کراچی کے ایکسپو سینٹر کو 10 ہزار بستروں پر مشتمل اسپتال بنانے کا

فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراءڈاکٹر عذرہ پیچوہو، سعید غنی، مشیر قانون، کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، ڈی جی رینجرز عمر بخاری اور آئی جی پولیس مشتاق مہر سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں بھی ایک اسپتال قائم کیا جائے گا جو 10 ہزار بستروں پر مشتمل ہوگا۔اجلاس میں بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایک ہال سے شروع کرتے ہیں اور بڑھاتے جائیں گے۔
کور کمانڈر کراچی نے ایکسپو سینٹر میں اسپتال اور آئسولیشن سینٹر قائم کرنے کے فیصلے میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ہم سندھ حکومت کی ہر طرح کی حمایت اور مدد کریں گے۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کور کمانڈر کراچی اور سندھ حکومت کی ٹیم بنائی جا رہی ہے جو یہ کام سر انجام دے گی جب کہ سعید غنی حکومت سندھ کی طرف سے کمیٹی کی سربراہی کریں گے اور ٹیم میں کمشنر کراچی بھی شامل ہوں گے، کور کمانڈر کراچی کی طرف سے بریگیڈئیر سمیع اور ان کی ٹیم ہوگی۔
اجلاس سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا کہ شہروں کی بندش سے غریب لوگ کھاد خوراک کے فکر میں مبتلا لگتے ہیں، ہم غریب لوگوں کو راشن گھروں پر بھیجنا چاہتے ہیں، پہلے مرحلے میں ایک مہینے کے راشن بیگ لوگوں کےگھروں پر پہنچایا جائے گا۔