سکھر،ریلوے کراسنگ پرحادثہ ،خاتون اور دو بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق

سکھر(ویب ڈیسک ) روہڑی کے قریب ریلوے کی غفلت نے مزید پانچ جانیں لے لیں، ریلوے کراسنگ سے

گذرتی ہوئی موٹرسائیکل انجن کی زد میں آگئی، خاتون اور دو بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ۔
روہڑی کے قریب پیارو واہ کے مقام پر ایک موٹرسائیکل ریلوے کراسنگ کے دوران اچانک سامنے سے آنے والے انجن کی زد میں آگئی اور انجن کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل اڑ کر دور جاگری اور اس پر سوار خاتون اور دو بچوں سمیت پانچ افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور علاقہ مکین پہنچ گئے اور انہوں نے پانچوں افراد کی نعشیں تحویل میں لے کر روہڑی اسپتال پہنچائیں متوفیان کی شناخت رستم ولد امام بخش 60 سال ، درمحمد ولد خدابخش پہلپوٹو، زرینہ زوجہ خدابخش عمر 47 سال، علی رضا ولد درمحمد عمر 7 سال، 05 روزینہ ولد درمحمد عمر 5 سال شامل ہیں جو موٹر سائیکل پر اپنے گاو¿ں سے اپنے ایک رشتے دار کے گھر اس سے ملنے کے لیے جارہے تھے کہ حادثہ کا شکار ہوگئے متوفیان کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا