الخدمت کے تحت ہاشم گبول گوٹھ گڈاپ میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ

   کراچی (نمائندہ رنگ نو)الخدمت کراچی کے تحت ہاشم گبول گوٹھ گڈاپ میں ایک روزہ مفت موبائل میڈیکل کیمپ منعقد کیا

گیا ۔کیمپ میں بڑی تعدادمیں مرد،خواتین اور بچوں کا معائنہ کیا گیا ۔ماہر جنرل فزیشن ڈاکٹر ثمین خان اور ان کی ٹیم نے لوگوں کا معائنہ کیا اورتجویز کردہ ادویہ مفت فراہم کیں ۔

کیمپ میں الخدمت کے شعبہ صحت سے منسلک افراد موجود تھے ۔علاقہ مکینوں کی جانب سے الخدمت سے کیمپ کے انعقاد پر اظہار تشکر کیا گیا ۔اس موقع پرکیمپ میں آنے والے افراد کو امراض سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اور احتیاطی تدابیر سے آگا ہ کیا ۔دریں اثنا ڈاکٹرثمین خان نے کہا کہ الخدمت کا شعبہ صحت پسماندہ اور کمزور طبقے کیلئے ان کے علاقوں میں طویل عرصے سے میڈیکل کیمپس منعقد کر رہا ہے ۔اس کا مقصد لوگوں کو ان کے علاقوں تک صحت کی سہولتیں پہنچانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا ابھی ختم نہیں ہوئی لوگوں کو احتیاطی تدابیر جاری رکھنا ہوں گی۔