سندھ میں 24گھنٹوں میں کورونا سے6افراد کاانتقال ہوا،وزیراعلی

کراچی(ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ

24 گھنٹوں کے دوران 6 مریض انتقال کرگئے اور 222 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 282 مزید مریض صحت یاب ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 8448 نمونے ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں 222 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ سندھ میں اب تک کورونا کے 1491784 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور صوبے میں اب تک 140756 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ منگل کے روز کورونا کے مزید 282 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 133474 ہوگئی ہے۔
کورونا کے باعث مزید 6 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 2562 ہوگئی ہے۔اس وقت 4720 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 4380 مریض گھروں میں ، 6 مریض آئسولیشن سینٹرز میں اور 334 مریض مختلف اسپتالوں میں ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 188 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 25 مریض وینٹی لیٹرز پر منتقل کیے جاچکے ہیں۔صوبہ بھر کے 222 کورونا کیسز میں 136 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں سے ضلع شرقی کے 56، ضلع جنوبی 45 ، ضلع ملیر 13، ضلع وسطی 12 ، ضلع کورنگی 10 جبکہ ضلع غربی میں سے کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔اسی طرح ٹھٹھہ اور حیدرآباد 7، جامشورو اور سکھر 6 ،نوشہروفیروز 5، کشمور اور ٹنڈوالہیار4 ،دادو 3، جیکب آباد اور مٹیاری 2 ،قمبر، خیرپور، لاڑکانہ 1، میرپورخاص، سانگھڑ اور شہید بینظیرآباد 1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔