دنیا پور: نشنل ہائی وے پر گاڑیوں میں تصادم ،چھ افراد زخمی

دنیاپور (رنگ نو ڈیسک )پنجاب کے علاقے دنیا پور کے قریب نشنل ہائی وے پر متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ جس سے چھ افراد زخمی ہوگئے ۔

پنجاب کے دیگر میدانی علاقوں کی طرح دنیاپور میں بھی گزشتہ کئی روز سے دھند کا راج ہے جس کے باعث نشنل ہائی وے روڈ پر رکن پور کے قریب مسافر بس سمیت متعد گاڑیاں ٹکرا گئیں۔

گاڑیوں کے تصادم سے چھ افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔جبکہ گاڑیوں کے ٹکرانے سے نشنل ہائی وے پر کئی گھنٹے تک ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔