
کراچی (رپورٹ:نزہت ریاض /نمائندہ رنگ نو )حریم ادب کراچی کے تحت کراچی کی قلم کار خواتین کے لیےآٹھواں حریم ادب کنونشن ادارہ
نور حق میں منعقد کیا گیا،جس میں شہر بھر کی ادبی تنظیموں،اخبارات و ڈائجسٹ کی مدیران اور ادبی شخصیات نے شرکت کی ۔کنونشن کی مہمان خصوصی جماعت اسلامی پاکستان حلقی خواتین کی جنرل سیکریٹری دردانہ صدیقی تھیں.
اس موقع پر نگراں حریم ادب کراچی عشرت زاہد،،فریجہ مبارک،عالیہ شمیم ،افشاں ندیم٫رومانہ عمر، راحت عائشہ ودیگر خواتین رہنما موجود تھیں ۔تقریب سے خطاب میں دردانہ صدیقی نے کہا کہ سعودی عرب میں حج وعمرہ کے دروازے بند اور شیطان کے لیے دروازے کھولے جا رہے ہیں ۔وہاں ناچ گانے کے کنسرٹ منعقد کیے جا رہے ییں ۔اں حالات کو دیکھ کر دل دکھتا یے ۔انہوں نے کہا کہ گوادر میں سولہ ہزار خواتین نے دھرنے میں شرکت کی ۔ان خواتین نے کبھی آسمان کو بھی نیں دیکھا ۔وہ خواتین حق کے لیے باہر آئیں ۔انہوں نے خواتین سے کہا کہ وہ اصلاح معاشرہ کے لیے قلم کو اٹھائیں ۔
انہوں نے کہا کہ خواتین سے کہا کہ وہ جماعت اسلامی سے جڑ جائیں ،جماعت اسلامی دعوت دین کے ساتھ لوگوں کی بھلائی کے لیے کام کر رہی ہے۔۔
کنونشن میں بچوں کی کہانیوں کے شعبے میں اول انعام عروبہ امتیاز,دوم منیرہ عادل ،سوم انعام شگفتہ ضیاکو دیا ۔کہانی وافسانوں میں کرن وایم کو پہلا ،عقیلہ اظہر کو دوسرااور عالیہ عمران کو تیسرا انعام دیا ۔بلاگر کی کیٹگری میں پہلا انعام کرن وسیم ،دوسراانعام ناہید خان اور تیسرا انعام حفصہ فیصل نے حاصل کیا،جبکہ کہانی و مضمون نویسی میں پہلا انعام شہلا خضر نے حاصل کیا۔تمام رائٹرز میں انعامات دردانہ صدیقی ودیگر مہمانوں نے تقسیم کیے۔




































