
کراچی( نمائندہ رنگ نو) جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیرممتاز حسین سہتو نے کہا ہے کہ صارفین کےحقوق کیلئے جدوجہد کوتیز کرنا ہو گی ۔ مہنگائی اور
ذخیرہ اندوزی نے عوام کے مسائل میں اضافہ کردیا ہے ۔
یہ بات انہوں نےگزشتہ روز نیشنل کنزیومرموومنٹ سندھ کے صدر سید صلاح الدین اختر سے خصوصی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ممتاز حسین سہتونے کہا کہ صارفین کےحقوق کے لئے جدوجہد کو تیز کرنا ہوگا۔ذخیرہ اندوزی، ملاوٹ اور مہنگائی نے عوام کے مسائل میں اضافہ کیا ہے ۔ سید صلاح الدین نے ممتاز حسین سہتو کو بتایا کہ نیشنل کنزیومر موومنٹ کو سندھ کی سطح پر منظم کیا جا رہا۔عوام شدید مسائل اور مشکلات کا شکارہیں۔نیشنل کنزیومر موومنٹ عوام کی مشکلات اور پریشانی کا خاتمہ کرے گی۔
ممتاز حسین سہتو نے جماعت اسلامی کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کی جماعت ہے ۔عوام کی پریشانی اور مشکلات کے خاتمے کیلئے ہم نیشنل کنزیومر سے مکمل تعاون کریں گے۔مہنگائی اور غربت کےخلاف عملی جہاد کیا جائے گا ۔




































