
کراچی ( نمائندہ رنگ نو) الخدمت کراچی نے اپنے تمام اسپتالوں کے ایڈمنسٹریٹرز کی ذہنی و پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ
کا اہتمام کیا ،جس کےمہمان خصوصی ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی تھے۔
تربیتی ورکشاپ میں ناظم آباد ،سخی حسن اور الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں اور میڈیکل سینٹرزکےایڈمنسٹریٹرز نے شرکت کی ۔اس موقع ماسٹر ٹرینر ڈاکٹر آصف علیم نے تربیتی ورکشاپ کروائی ۔
انہوں نے تمام ایڈمنسٹرز کواسپتالوں میں عام حالات میں یا ہنگامی صورت حال میںدرپیش ہونے والے مسائل سے نمٹنے ،ڈاکٹروں کی موجودگی سے متعلق مریضوں کی رہنما اورانہیں اسپتال میں مریضوں کو پیش آنے والی کسی مشکل کو فوری حل کرنے سے متعلق تفصیلی طور پرآگاہی فراہم کی ۔انہیں اسپتال میں آنے والے لوگوں کوسروسز فراہم کرنے کی ذمہ داریوں سے بھی آگاہ کیا ۔اس موقع پرایگز یکٹو ڈائریکٹر کراچی راشد قریشی نےکہا کہ الخدمت اپنے تمام اسپتالوں میں معیاری سروسز فراہم کر رہی ہے ۔اسپتالوں میں آنے والوں کا اعتماد نہایت ضروری ہے،اس کیلئے ہم اسپتالوں کےایڈمنسٹریٹر اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کے تربیتی پروگرام وضع کر چکے ہیں ،جس کے انشاللہ اچھے نتائج برآمد ہوں گے ۔
راشد قریشی نے ایڈمنسٹریٹرز سے کہا کہ وہ اسپتالوں کے نظم نسق کو بہتر بنانے اور وہاںآنے والوں کو بلاتعطل سروسز فراہم کرنے میں اپنی بھر پور صلاحیتیں بروئےکار لائیں ۔ورکشاپ کے اختتام پر شرکا میں اسناد تقسیم کی گئیں ۔




































