
کراچی (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24
گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 9094 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 304 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا سے مزید 4 مریض انتقال کرگئے اور انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد2535ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 1435330 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور صوبے میں اب تک 139195 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مزید 282 مریض صحتیاب ہو کر گھر وں کو روانہ ہوچکے ہیں اور اب تک 132113 مریض اس وبا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 4477 مریض زیر علاج ہیں جن میں 4203مریض گھروں میں ، 6 آئسولیشن سینٹرز اور 268مریض مختلف اسپتالوں میں ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 189 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور ان میں سے 21مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے 304 کورونا کیسز میں سے198 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں ضلع شرقی 68 ،ضلع جنوبی65اور ضلع کورنگی23،ضلع وسطی 22، ضلع ملیر 16 اور ضلع غربی سے4 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔اسی طرح گھوٹکی18، حیدرآباد17، جامشورو10، میرپورخاص8، مٹیاری6، شہید بینظیرآباد5، بدین 3، دادو، نوشہروفیروزاور ٹنڈوالہیار2،ٹھٹھہ اور عمرکوٹ سے 1 نئے کیسز رپورٹ ہوئے














