
اسلام آباد (ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے بھی عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے عید الفطر کی تعطیلات سے متعلق
جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ میں 22 مئی سے 27 مئی تک عید الفطر کی چھٹیاں ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالفطر پر سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اور صوبائی رجسٹریاں چھ روز تک بند رہیں گی۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق سپریم کورٹ کی تمام رجسٹریوں پر ہوگا۔














