خلع کی درخواست پر اداکارمحسن عباس 17ستمبرکو عدالت طلب

لاہور(رنگ نو شوبز ڈیسک)لاہورعدالت نے اداکار محسن عباس کی اہلیہ کی جانب سے خلع کی درخواست پر اداکارکو 17ستمبر کو طلب

کرلیا ۔
لاہور کی فیملی عدالت میں فاطمہ سہیل کی اداکارمحسن عباس سے خلع کی درخواست پر سماعت ہوئی۔فیملی عدالت کے جج بابر ندیم کے روبرو ماڈل فاطمہ سہیل کے وکیل بیرسٹر احتشام نے موقف اپنایا کہ محسن عباس اپنی بیوی فاطمہ سہیل کو تشدد کا نشانہ بناتا ہے،وہ اس کے ساتھ مزید نہیں رہنا چاہتی۔
درخواست گزار فاطمہ سہیل نے موقف اختیار کیا کہ وہ روز روز کے جھگڑوں سے تنگ آ چکی۔محسن عباس ذہنی مریض ہے جوکہ اس کی دیکھ بھال بھی نہیں کرسکتا اور اسکے دوسری لڑکیوں کے ساتھ بھی تعلقات ہیں۔
فاطمہ سہیل نے استدعا کی کہ عدالت خلع کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے ڈگری جاری کرے۔عدالت نے محسن عباس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17ستمبر کو طلب کرلیا ۔