
کراچی(رنگ نوڈاٹ کام )فلم و ڈرامہ انڈسٹری کےناموراداکارعابد علی انتقال کرگئے،ان کی اہلیہ رابعہ نورین نے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔
اداکار عابد علی گزشتہ2 ماہ سے علیل تھےاورکراچی کے ایک اسپتال میں زیرعلاج تھے،اطلاعات کے مطابق انہیں یرقان تھا جو بگڑ گیاتھا۔ڈاکٹروں نےانہیں جواب دے دیا تھا۔
عابد علی کی عمر 67برس تھی ،انہوں بےشمار ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں کام کیا،ان کےبہت سے ڈرامے لوگوں میں آج بھی مقبول ہیں ۔اپنی جاندار اداکاری کے باعث انہوں نے فلم وٹی وی انڈسڑی پر کئی دہائی تک راج کیا۔
عابد علی نےوارث ،دشت ،مہندی ،دیاردل ،پیاس دوریاں،سمندر جیسے مقبول ڈراموں میں جاندار کردار ادا کرکے مقبولیت کی بلندیاں حاصل کیں۔




































