
لاہور( رنگ نو شوبز ڈیسک ) خوبرواداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ میں دنیا کی خوش قسمت ترین لڑکی ہوں جس کوکم
عمری میں ہی وہ سب کچھ مل گیا جس کےلئے انسان کئی دہائیوں تک خواب دیکھتا ہے ۔
ایک انٹر ویو میں سجل علی نے کہا کہ میں نے جب شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا تو میرے گمان میں بھی نہیں تھا کہ میں چند ہی سال میں شہرت کی بلندیوں تک پہنچ جائوں گی ۔
خدا کاشکر ہے کہ میں نے شوبز کے حوالے ذاتی زندگی کے معاملات میں بھی جس کی بھی خواہش کی وہ پوری ہوئی ۔
سجل علی نے کہا کہ موجودہ زندگی سے بڑی خوش اور مطمئن ہوں اور دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ میرے لئے ایسے ہی آسانیاں رکھے














