
لاس اینجلس ( رنگ نوشوبز ڈیسک ) امریکی گلوکارہ کارڈی بی کی پہلی فلم’’ہسلرز‘‘13 ستمبر کو امریکی سینما گھروں
کی زینت بنے گی۔
کارڈی بی نے فلم’’ہسلرز ‘‘ کی ریلیز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ ان کی پہلی فلم سینماگھروں کی زینت بننے گی۔
فلم کے ہدایت کار لورین سکارفیا ہیں۔ فلم کی کہانی 2015ء میں نیویارک میگزین میں شائع ہونے والے آرٹیکل’’ دی ہسلرز ایٹ سکورز‘‘ سے متعلق ہے، فلم کی کاسٹ میں جینیفر لوپیز، جولیا سٹائلز،ککی پالمر، کارڈی بی اور دیگر اداکار شامل ہیں۔




































