
اسلام آباد (رنگ نو شوبز ڈیسک) اداکارہ ثناء جاوید نے کہا کہ انہوں نے ڈرامہ سیریل”رسوائی“ میں اپنے
کردار کے ساتھ مکمل انصاف کیا ہے۔ اداکارہ نے ایک بات چیت میں کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل ”رسوائی“ میں کام کرنا ان کے لئے فخر سے کم نہیں ہے اور انہوں نے اس ڈرامے میں اپنے کردار پر 100فیصد محنت کی ہے اور شائقین کا مثبت ردعمل اور پسندیدگی اس بات کا ثبوت ہے۔ ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ ہماری ڈرامہ انڈسڑی کو مزید حساس موضوعات پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔














