فلم ”منی بیک گارنٹی“ میں ماہرہ خان اور ہانیہ عامرکو مرکزی کردار کی پیشکش

اسلام آباد (رنگ نو شوبز ڈیسک) فلم ”منی بیک گارنٹی“ میں اداکارہ ماہرہ خان اور ہانیہ عامرکو مرکزی

کرداروں کی پیشکش کی گئی ہے۔ اس حوالے سے اداکار میکال ذوالفقار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم کے پرڈیوسر فیصل قریشی آئندہ ہفتے میں فلم کی مکمل کاسٹ کا اعلان کریں گے۔
یاد رہے اداکار میکال ذوالفقار اور فواد خان فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم آئندہ سال سینما کی زینت بنے گی۔