ڈرامہ سیریل ”عہد وفا“ کی باقی قسطوں کو نشر کرنے میں تاٖخیر کا امکان

اسلام آباد (شوبز ڈیسک) ڈرامہ سیریل ”عہد وفا“ کی باقی قسطوں کو نشر کرنے میں تاٖخیر کا امکان

ظاہر کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ڈرامے کی ابھی تک 15اقساط شوٹ کی گئیں تھیں،جس میں سے 7اقساط آن ائیر ہو چکی ہیں۔
زیادہ تر ڈراموں کی شوٹنگ مکمل کرکے ان کو نشر کیا جاتا ہے لیکن اس ڈرامے کے معاملے میں ایسا نہیں کیا گیا۔ اس ڈرامے کی شوٹنگ میں تاخیر کی وجہ مرکزی کردار ادا کرنے والے 2اداکار احد رضا میر اور وہاج علی کا ”ڈینگی فیور“ کا شکار ہونا ہے جو اس وقت اداکار احد رضا میر کراچی کے اور وہاج علی لاہور کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔