
لاہور( رنگ نو شوبز ڈیسک )گلوگارہ واداکارہ رابی پیر زادہ نے شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا۔فحش ویڈیو ز
وائرل ہونا اورمداحوں کی کڑی تنقید ان کی شوبز کو خیر باد کہنے کی وجہ بنی ۔
گلوکارہ رابی پیر زادہ نے ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ وہ شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کررہی ہیں ۔اللہ سے دعا ہے کہ لوگوں کے دل میر ے لیے نرم کردے ۔
چند روز قبل رابی پیر زادہ کی سوشل میڈیا پر فحش ویڈیو ز جاری ہوئی تھیں جس کے بعد سے انہیں مداحوں کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا تھا،جبکہ ان کی خودکشی کی خبر بھی گردش کرتی رہی تھی ،جس کی ان کے والد ہمایوں پیرزادہ نے تردید کی تھی ۔
رابی پیرزادہ نے اپنے ٹویٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ بے شک عزت اورذلت دینے والا اللہ ہی ہے۔




































