
اسلام آباد (رنگ نو شو بز ڈیسک) اداکار فیصل قریشی اور اداکارہ فریال محمود صائمہ اکرم چودھری کے لکھے ڈرامے سنو چندا
میں مرکزی کردار کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈرامہ سیریل سنو چندا میں اداکار فیصل روحیل کا،اداکارہ فریال مہتہ کا اور یشما گل عانیہکا کردار ادا کر رہی ہیں۔
ڈرامے کے ون لائنر کے مطابق فریال محمود ایک منفردکردار میں نظر آئیں گی جبکہ یشما بھولی،نیک اور خوبصورت 18 سالہ لڑکی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ڈرامے کی معاون کاسٹ میں جنان حسین، مریم مرزا، تنویر جمال، گل رعنا، طارق حمید، جہاں آراء، ثمینہ نذیر اور بیک خان شامل ہیں۔














