
لاہور(رنگ نوفن وفنکار )گلوگارہ رابی پیرزادہ جنہوں نے ایک ہفتے قبل شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی کا اعلان
کیا تھا، اب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر تصاویرجار ی کی ہیں جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں ۔

رابی پیرزادہ نے ٹویٹرپر چند تصاویر جاری کی ہیں جو خانہ کعبہ کی ہیں ۔یہ پینٹنگز ہیں ،رابی پیرزادہ نے یہ نہیں بتا یا کہ یہ تصاویر کس نے بنائی ہیں تاہم صارفین اس پر مختلف آرا کا اظہار کررہے ہیں ۔
راپی پیر زادہ نے اس پوسٹ پر اپنے خیالات کا اظہار تو نہیں کیا لیکن پوسٹ پر ”A new beginning ِ“تحریر کیا ہے ۔یعنی ان تصاویر کے ساتھ ہی انہوں نےاپنی نئی زندگی کی شروعات کی ہیں ۔




































