
لاہور (شوبز ڈیسک) اداکار علی ظفر نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی کوئی کام شہرت حاصل کرنے کے لئے نہیں کیا۔
نجی ٹی وی پر گفتگو کمیں ان کا کہنا تھا کہ گلوکاری اور اداکاری اپنے شوق کے لئے کی اور اپنے ہر کام کو پوری توجہ،محنت اور لگن کے ساتھ کیا۔
انہوں نے کبھی بھی نہیں سوچا تھا کہ لوگ ان کے کام اتنا سراہیں گے اور ان کو اتنی شہرت حاصل ہوگی۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آرٹ کی صلاحیت قدرتی طور پر ان کو ملی ہے اور وہ اپنے ہر ہنر پر اپنے رب کے شکر گزار ہیں۔




































