
اسلام آباد (شوبز ڈیسک) اداکارہ ایمن اور منال خان نے ملبوسات کا اپنا برانڈ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دونوں بہنوں نے انسٹا گرام جاری ایک پوسٹ میں اپنے برانڈ ”اے اینڈ ایم“ کو متعارف کروایا ہے جس کا مقصد خواتین کو معیاری ملبوسات مناسب قیمت میں فراہم کرنا ہو گا۔ شوبز کی دنیا میں اپنے نام کے کلوتھنگ برانڈ متعارف کروانے کا رجحان کافی فروغ پارہا ہے، اس سے پہلے اداکارہ ماورا اور عروہ حیسن ”یواینڈ ایم“ کے نام سے اپنا برانڈ متعارف کرواچکی ہیں۔




































