
کراچی ( رنگ نو ڈیسک )شوبز کو خیر باد کہنے والی گلوکارہ رابی پیرزادہ کی نئی ویڈیو منظرعام پر آگئی
،جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ اب گانوں کے بجائے کلام الٰہی اورنبی پاک ﷺ کی ثنا خوانی کریں گی ۔آٹھ منٹ سے زائد دوانیہ کی اس ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ سائبر کرائم والوں نے دو افراد کو پکڑ لیا ہے ۔میری ویڈیووائرل کرنے والے اللہ کی پکڑ سے نہیں بچ سکتے ۔
رابی پیرزادہ نے اس ویڈیو میں کئی قرآئی آیات بھی پڑھیں اوران کا ترجمہ بھی ۔ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے گنا ہ ہوا ہے ۔بے شک تنہائی میں ہوا۔لیکن لوگوں نے اس ویڈیو کووائرل کردیا جو اچھا عمل نہیں تھا ۔رابی پیرزادہ کے ویڈیو کی ریکارڈنگ کے دوران ضبط کے بندھن ٹوٹ گئے ۔وہ کئی بار روئیں ۔ان کا کہنا تھا کہ میں آئندہ اس جگہ کی تصاویر بناو¿ں گی جواللہ کا کھر کہلاتا ہے اوردنیا وہاں جاتی ہے ۔میری خواہش ہے کہ میری زندگی وہاں گزرے۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ ویڈیو زوائرل ہونے کے بعد بہت لوگوں نے میری مدد کی ۔مجھے ایسا لگا یہ میرے لیے فرشتے بن کرآئے ہیں ۔بہت سے لوگوں نے دل شکنی کی ۔رابی پیز زادہ نے کہا کہ۔ہم لوگ اللہ اوراس کے رسول کی تعلیمات کو بھول چکے ہیں ، غلطیاں انسان سے ہوتی ہیں اوراللہ معاف کرنے والا ہے ۔




































