خوش قسمت ہوں کہ اللہ نے بیٹی سے نوازا ہے، عائشہ خان

اسلام آباد (شوبز ڈیسک)اداکارہ عائشہ خان نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ اللہ نے انہیں بیٹی سے نوازاہے۔

سوشل میڈیا میں انہوں نے اپنے ہاں پہلی اولاد کی پیدائش سے متعلق ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کو ان کی زندگی میں آنے پر خوش آمدید کہتی ہیں اور وہ ایک بیٹی کی ماں بننے کوخوش قسمتی سمجھتی ہیں۔