آرٹ فلمیں بہت پسند ہیں، امرخان


اسلام آباد (شوبزڈیسک) اداکارہ امر خان نے کہا کہ انہیں آرٹ پر مبنی پر فلمیں بہت پسند ہیں۔ایک انٹرویو دیتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ وہ بچپن میں کھلونوں سے کھیلنے کی بجائے فلمیں دیکھا کرتی تھیں، انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ اور نانی انہیں بہت پڑھانا چاہتی تھیں اور انہوں نے ان کی اس خواہش کو پورا کیا۔
انہوں نے کہا کہ کہانیاں لکھنے کا شوق نانی کی وجہ سے ہوا وہ اکثر انہیں مختلف کہانیاں سنایا کرتی تھیں، امر خان فلم ”دم مستم“ میں اداکار عمران اشرف کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی،فلم آئندہ سال ریلیز کی جائے گی۔