
اسلام آباد (شوبز ڈیسک) اداکارہ زارا نور عباس نے ڈرامہ سیریل”عہد وفا“ کی
کامیابی پر ٹیم اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ زارا نور عباس نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں آئی ایس پی آر ، پروڈیوسر، رائٹر اور دیگر ٹیم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں زندگی سے بھر پور کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کیا۔
انہوں نے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کے کام کو سراہا اور ڈرامے کو کامیاب بنایا۔ ڈرامے کے مصنف مصطفیٰ آفریدی اور ہدایات کار سیفی حسن نے دیں، ڈرامے کی کاسٹ میں عثمان خالد بٹ( ملک شازین)، احمد علی(شہریار)، احد رضا میر (سعد)، وہاج علی(شارق) اور زارا نور عباس(رانی) شامل ہیں۔














