
اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی)اداکار حمزہ علی عباسی نے کہاکہ وہ ڈرامہ
”الف“ کا حصہ بننے پر اپنے رب کا شکر گزار ہوں ۔
انہوں نے ڈرامے کی اختتام پر ٹویٹر پر جاری ایک پوسٹ میں لکھا کہ وہ اپنے رب کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس پراجیکٹ پر کام کیا اور اس ڈرامے میں اداکاری کرتے ہوئے وہ اللہ کے مزید قریب ہوگئے ہیں۔
حالیہ اختتام پذ یر ہوئے اس ڈرامے میں حمزہ علی عباسی نے قلب مومن کا کردار ادا کیا جس میں اداکارہ سجل علی ”مومنہ“ کے کردار میں ان کے مقابل تھیں۔




































