حرامانی کا مشکلات کے باوجود ذمہ داریاں نبھانے والی ماڈلز کو سیلوٹ

اسلام آباد(شوبز ڈیسک)اداکارہ حرامانی نے مشکلات کے باوجود اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھانے پر پاکستانی ماڈلز

کو سیلوٹ پیش کیا ہے۔ انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ماڈلز پر بہت ذمہ داری ہوتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ماڈلز روزانہ کی بنیاد پر بہت سے مسائل کا سامنا کرتی ہیں اور اس کے باوجود وہ اپنا کام بخوبی نبھا رہی ہیں جس پر وہ انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار ریمپ پر ان کی ہیل مڑ گئی جس سے انہیں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہماری ماڈلز کو روازنہ اس طرح کی کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ تا ہے اور وہ اپنے کام کو بڑی خوب صورتی کے ساتھ نبھا رہی ہیں۔ حرا مانی ڈرامہ سیریلمحبتیں چاہتیں میں دکھائی دے رہی ہیں۔