
لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان پی ایس ایل 6 کی ٹیم پشار زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئیں۔
معروف کاروباری شخصیت اور پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاورزلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ٹویٹر پر اعلان کیا ہے کہ ماہرہ خان پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر ہو گئی ہیں ۔
ماہرہ خان نے ٹیم کی تشہیری مہم کے لیے فوٹو شوٹ بھی مکمل کرا لیا ہےجس میں انہوں نے کالی پینٹ اور کالی شرٹ زیب تن کررکھی ہے۔ ماہرہ خان ، فہد مصطفی کے ساتھ فلم قائد اعظم زندہ بادمیں دکھائی دیں گی جبکہ وہ فلم بارہواں کھلاڑی کی بطور پرڈیوسر بھی فرائض سر انجام دیں گی۔





































