
لاہور (شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ میرا نے شائقین کی جانب سے دی جانے والی محبت پر ان کا شکریہ ادا کر
دیا۔ سوشل میڈیا صارف نے میرا کے نام پیغام میں کہا کہ آپ ہمیشہ سے خوبصورت ہیں اور دنیا میں ٹاپ پر ہیں، جس پر میرا نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ جس مقام پر بھی ہیں مداحوں کی محبت کی وجہ سے ہیں۔
اداکارہ میرا نے مزید کہا کہ تما م شائقین سے بہت پیار ہے اوروہ ان سب کو بہت پسند کرتی ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کے مداح کبھی بھی ان سے دور نہ ہوں اور اداکارہ کو ایسے ہی پسند کرتے رہیں ۔ اداکارہ میرا فلم ”باجی“ میں دکھائی دی تھیں جس میں ان کے کام کو سراہا گیا۔





































