لاہور (شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ ریما خان نے کہا کہ ہر دن ہماری زندگی کا نیا آغاز ہوتا ہے ۔ انسٹاگرام پر
جاری پوسٹ میں انہوں نے لکھاکہ ہم اپنی زندگی کے ہردن سے کچھ نہ کچھ سیکھتے ہیں اور ایک بہاد ر انسان ہر دن کی شروعات مسکراہٹ کے ساتھ کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ اپنی زندگی میں اچھے دنوں کے لئے پرامید رہنا چاہیے ۔