اسلام آباد(شوبز ڈیسک) اداکارہ اقراعزیزنے کہاہے کہ یاسر حسین کی سب سے اچھی بات وہ سب کو خوش دیکھنا
چاہتے ہیں۔ انہوں نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یاسر حسین کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کے اردگرد جو بھی ہیں وہ ان کو خوش رکھیں چاہے وہ انہیں جانتے ہیں یا نہیں اوریہ بات انہیں بہت پسند ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ انہیں شوبز انڈسٹری میں آنےکا بہت شوق تھا اور انہوں نے میڑک سے ہی کام کرنا شروع کر دیا تھا۔
اقرا عزیزنے یاسر حسین کی حس مزاح بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی کبھی بہت حیران ہو تی ہیں کہ انہیں اتنی مزے مزے کی باتیں کہاں سے آتی ہیں ۔یاسرحسین جتنے اچھے اداکار ہیں اس سے کہیں زیادہ اچھے انسان اور لائف پاٹنر ہیں۔ اقرا عزیز ان دنوں ڈرامہ سیریل کسک میں دکھائی دے رہی ہیں۔