
اسلام آباد(شوبز ڈیسک):اداکارہ امر خان نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل قیامت میں ان کے مرنے والے منظر کے بعد ان
کی والدہ فریحہ جبین نے ایک گھنٹے تک ان سے بات نہیں کی۔ امر خان ڈرامہ سیریل قیامت میں ثمرہ کا کردار ادا کر رہی تھیں جو گزشتہ قسط میں انتقال کر گئیں۔ انہوں نے والدہ کی ڈرامہ سیریل قیامت دیکھتے بنائی گئی وڈیو شیئر کی ،جس میں فریحہ جبین ڈرامے میں امر خان کو مرے ہوئے دیکھ کر رو رہی ہوتی ہیں ۔
اداکارہ امر خان نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ اس منظر کو دیکھنے کے بعد ان کی والدہ نے ایک گھنٹے تک ان سے بات نہیں کی اور وہ تسبیح پر ورد کرتی رہیں اور دعائیں کرتی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ نے انہیں آئندہ ایسا کردار نہ کرنے کا کہتے ہوئے کہا کہ وہ اداکارہ بعد میں پہلے ایک ماں ہیں۔





































