اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے نعمان اعجاز کو پراسرار شخصیت کا مالک قرار دے دیا

کراچی (شوبزڈیسک) معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اداکار نعمان اعجاز کو پراسرار شخصیت کا مالک قرار دیدیا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے

دوران عتیقہ اوڈھوکو اداکار نعمان اعجازکی ایک ایسی خوبی بتانے کو کہا گہا جن سے ان کے مداح واقف نہیں تو عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ نعمان اعجاز پراسرارشخصیت کے مالک ہیں اگر وہ آپ کو پسند کریں گے تو دل سے چاہیں گے اورنہیں کریں گے۔ وقت ضائع نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ منافقت نہیں کرتے اگر یہ آپ کو پسند نہیں کریں گے تو پرفیشنل انداز میں آپ کے ساتھ پیش آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نعمان کے ساتھ اتنا کام نہیں ہے لیکن دوستی بہت ہے دونوں نے اچھے برے وقت ایک ساتھ دیکھے ہیں۔یہ اگر آپ کے دوست بن جائیں تو یہ ہر جگہ آپ کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔