لاہور (شوبز ڈیسک)امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سے مختصر دورے پر پاکستان آئیں ہوئی ماضی کی نامور اداکارہ ریما خان نے کراچی
کے انڈس ہسپتال میں کینسر کے مریض بچوں کے وارڈز کا دورہ کیا اور موذی مرض میں مبتلا بچوں میں گھل مل گئیں۔
پاکستان کی فلم انڈسٹری پر ایک عرصے تک راج کرنے والی اداکارہ ریما خان شادی کے بعد سے اپنے شوہر اور بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب کے ساتھ امریکا میں مقیم ہیں۔ ان دنوں یہ جوڑا پاکستان کے دورے پر ہے۔ اداکارہ ریما خان بدھ کی سہہ پہر اپنے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب کے ساتھ انڈس اسپتال پہنچیں جہاں انہوں نے کراچی میں پیڈیاٹرک اونکولوجی وارڈ کا دورہ کیا۔ چیئر پیڈیاٹرک سروسز انڈس اسپتال ڈاکٹر محمد فرید الدین نے ریما خان کو اسپتال میں امراض اطفال کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی۔ ر
یما نے بچوں کے کینسر کے مریض بچوں سے ملاقات کی جبکہ اسپتال کے بیسڈ اسکول 'انڈس کے ساتھ' بھی کا بھی دورہ کیا اور پیڈیاٹرک اونکولوجی میں زیر علاج بچوں سے طویل ملاقات کی جہاں ان کے اسکول کی تعلیم جاری رکھنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔اداکارہ ریما خان ڈے کیئر یونٹ بھی گئیں جہاں انہوں نے کیموتھراپی کیلئے موجود مریض بچوں کی خوب دلجوئی کی ، اس کے علاوہ انہوں نے مریض بچوں کیلئے قائم خصوصی پلے ایریا کا بھی دورہ کیا ۔