
کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ و ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے فلموں میں آئٹم سانگ کا دفاع کیا ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ کے مطابق پاکستان میں آئٹم سانگ کا مطلب غلط لیا جاتا ہے جب کہ پاکستانی شائقین ایسے گانوں پر پرفارمنس کرنے والی بھارتی اداکاروں کی تعریفیں اور پاکستانی اداکاراﺅں پر تنقید کرتے ہیں۔
اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا کہ ماضی میں بھی پاکستانی گانوں میں بابرہ شریف اور ریشم جیسی اداکارائیں آئٹم سانگس پر پرفارمنس کرتی تھیں اور شائقین ان پر تنقید کیے بغیر ان کے رقص سے محظوظ ہوا کرتے تھے۔
اداکارہ کے مطابق اب آئٹم سانگ کا مطلب غلط لیا جاتا ہے، اس کا نام سنتے ہی لوگوں کے ذہن میں عریانیت اور بولڈ لباس میں ڈانس کرتی خواتین آجاتی ہیں مگر ایسا نہیں ہے ایسے گانوں میں شامل رقص کو عریانیت سے جوڑنا غلط ہے۔














