
کراچی (شوبز ڈیسک )معروف ڈرامہ نگار اور ہدایت کار خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ مہوش حیات نے کافی کام
کرلیا، اب دوسروں کو بھی موقع ملنا چاہئے۔
اپنے ٹی وی انٹرویو میں خلیل الرحمان قمر نے نے اپنے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیا اور خود پر لگنے والے الزامات کا بھی بھرپور جواب دیا۔پروگرام کے میزبان کے ایک سوال پر ردعمل دیتے ہوئے خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ میں نے نعمان اعجاز کا آڈیشن لیا، وہ فیل ہوگیا۔
اداکارہ مہوش حیات کی فلموں کیلئے عمر کو لے کر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کافی کام کرلیا ،اب باقیوں کو بھی موقع ملنا چاہئے۔ جب خلیل الرحمان قمر سے پوچھا گیا کہ ماہرہ خان کو معاف کردیں گے؟۔، تو انہوں نے مختصر جواب دیا کہ معاف کردیا۔





































