لاہور ( شوبز ڈیسک) فلمسٹار میرا کی امریکی شہر نیویارک میں پرفارمنس دیتے ہوئے نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ہے جس نے ان کے مداحوں کو خوش کردیا ہے۔
اپنی گلابی انگریزی کے لیے مشہور اداکارہ نیویارک کے علاقے بروکلین میں بیچ سڑک پر دلہن کی طرح سرخ جوڑا زیب تن کرکے پنجابی گانے پر ڈانس کر رہی ہیں اور شائقین ان کی پرفارمنس سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
اس بار ان کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنانے کی بجائے، ان کے اس اقدام کی تعریف کرتے دکھائی دیے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ میرا نیویارک میں ڈانس پرفارمنس کے ذریعے پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب کے باعث متاثر ہونے والے افراد کے لیے چندہ جمع کر رہی ہیں۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سوشل میڈیا صارفین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدگان کے لیے فنڈ ریز کرنے کی خاطرآج میں نے نیویارک میں پرفارم کیا۔ میری تمام مسلمانوں سے خلوص دل سے گزارش ہے کہ براہ کرم آگے آئیں اور مدد کریں۔