
کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ وماڈل ہانیہ عامر نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا ہے کہ انسان کی زندگی بہت
مختصر ہے اس لئے کوشش کریں کہ اپنے دل کو صاف رکھیں۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ کسی کے لیے کبھی کچھ غلط نہ بولیں، نہ سوچیں، نہ کسی کے ساتھ کچھ غلط کریں جس سے بھی ملیں اچھے طریقے سے ملیں، چاہے کوئی آپ کے ساتھ کیسا بھی رویہ رکھتا ہو۔
ہانیہ عامر نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ زندگی بہت چھوٹی ہے، آپ بالکل نہیں جانتے کہ کل آپ ہوں یا نہ ہوں، جو یہ لمحہ یا دن آپ جی رہے ہیں ۔یہ آپ کی زندگی کا آخری دن ہو اس لئے اپنے دل کو ہمیشہ صاف رکھیں۔





































