عالمی جوڈو چیمپئن شپ 6 سے 12 جون تک ہنگری میں کھیلی جائیگی

اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)عالمی جوڈو چیمپئن شپ 6 سے 12 جون تک ہنگری میں کھیلی جائے گی ،

جس میں دنیا بھر سے جوڈو کے کھلاڑی حصہ لیں گے،ایونٹ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑ ی حصہ لیں گے، جن میں خیبر پختونخوا کے قیصر خان آفریدی، سابق اولیمپئن شاہ حسین کے صاحبزادے سندھ کے شاہ حسین شاہ او ر ساﺅتھ ایشین گیمز کے گولڈ میڈ لسٹ پاکستان نیوی کے حامد علی شامل ہیں، ٹیم کے ہمراہ کوچنگ اور منیجر کے فرائض مسعود احمد انجام دیں گے۔